تیل پائپ لائن معاہدے کی مخالفت، کینیڈا کے وزیر لینگوئجز مستعفی

اوٹاوا۔28نومبر (اے پی پی):کینیڈا کے لینگوئجز کے وزیر سٹیون گوئیل بیولٹ نے تیل پائپ لائن کے معاہدے کی مخالفت کرتے ہوئے وزیراعظم مارک کارنی کی کابینہ سے استعفا دے دیا۔ شنہوا کے مطابق سٹیونگوئیل بیولٹ کا استعفا گزشتہ روز اس وقت سامنے آیا جب وفاقی حکومت اور تیل پیدا کرنے والے صوبے البرٹا نے نجی شعبے کے تحت ایسی نئی پائپ لائن کے منصوبے پر اتفاق کیا، جو کم کاربن …

اوٹاوا۔28نومبر (اے پی پی):کینیڈا کے لینگوئجز کے وزیر سٹیون گوئیل بیولٹ نے تیل پائپ لائن کے معاہدے کی مخالفت کرتے ہوئے وزیراعظم مارک کارنی کی کابینہ سے استعفا دے دیا۔

شنہوا کے مطابق سٹیونگوئیل بیولٹ کا استعفا گزشتہ روز اس وقت سامنے آیا جب وفاقی حکومت اور تیل پیدا کرنے والے صوبے البرٹا نے نجی شعبے کے تحت ایسی نئی پائپ لائن کے منصوبے پر اتفاق کیا، جو کم کاربن اخراج والے بیٹومن (تارکول) کو روزانہ 10 لاکھ بیرل تک منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

سٹیون گوئیل بیولٹ مئی سےوزیراعظم مارک کارنی کی حکومت میں وزیربرائے آفیشل لینگوئجز اور مارچ سے وزیرِ ثقافت و شناخت کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

اس سے قبل وہ ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی سمیت مختلف وزارتوں میں فائز رہ چکے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ میں اُن لوگوں میں سے ہوں جن کے نزدیک ماحولیاتی مسائل ہمیشہ اولین ترجیح رہنے چاہئیں اسی لئےمیں وفاقی حکومت اور البرٹا کی حکومت کے درمیان طے پانے والے مفاہمت نامے کی سخت مخالفت کرتا ہوں۔

معاہدے کے تحت وفاقی حکومت نے تصدیق کی کہ یہ پائپ لائن ایک سٹریٹجک گہرے پانی کی بندرگاہ کے ذریعے بیٹومن کو ایشیائی منڈیوں تک برآمد کرنے کی راہ ہموار کرے گی۔

مزید خبریں