تیل کے درآمدی بل میں جاری مالی سال کے دوران 6.35 فیصد کمی

اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):تیل کے درآمدی بل میں جاری مالی سال کے دوران 6.35 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں (جولائی 2025 تا فروری 2026) کے دوران تیل کا درآمدی بل 10.029 ارب ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا فروری25۔2024کے دوران درآمدات کی مالیت 10.709 ارب ڈالر …

اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):تیل کے درآمدی بل میں جاری مالی سال کے دوران 6.35 فیصد کمی ہوئی ہے ۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں (جولائی 2025 تا فروری 2026) کے دوران تیل کا درآمدی بل 10.029 ارب ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا فروری25۔2024کے دوران درآمدات کی مالیت 10.709 ارب ڈالر رہی تھی ۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران تیل کے قومی درآمدی بل میں 0.680 ارب ڈالر یعنی 6.35 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔