لاہور۔14جنوری (اے پی پی):وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ ثقافت کے فروغ میں فلم انڈسٹری کا اہم کردار ہے،’’دیکھو فلم فیسٹول ‘‘ کا مقصدطلبا کی تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی شعبہ فلم اینڈ براڈکاسٹنگ اور الحمرا آرٹس کونسل کے زیر اہتمام دو روزہ ’’دیکھو فلم فیسٹول ‘‘کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع …
ثقافت کے فروغ میں فلم انڈسٹری کا اہم کردار ہے، پروفیسر ڈاکٹر محمد علی

مزید خبریں
لاہور۔14جنوری (اے پی پی):وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ ثقافت کے فروغ میں فلم انڈسٹری کا اہم کردار ہے،’’دیکھو فلم فیسٹول ‘‘ کا مقصدطلبا کی تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی شعبہ فلم اینڈ براڈکاسٹنگ اور الحمرا آرٹس کونسل کے زیر اہتمام دو روزہ ’’دیکھو فلم فیسٹول ‘‘کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، معروف ہدایت کار سید نور، چیئر پرسن شعبہ فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر،ایگزیکٹور ڈائریکٹر الحمرا محمد نواز گوندل، معروف پروڈیوسر شہزاد رفیق، معروف رائٹر آمنہ مفتی، فیکلٹی ممبران اور طلباطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ فلم فیسٹیول سے طلبا طالبات کوانڈسٹری کے نامور لوگوں سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے طلبا کو اپنے سٹوڈیو میں مفت تربیت فراہم کر نے پر سید نور کے شکرگزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب رٹا سسٹم نہیں چل سکتا، طلباطالبات میں مہارتیں پیدا کرنا ضروری ہے۔ سید نور نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں نوجوان ایک نئے دور کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلم زندگی سے آگے کی بات کرتی ہے، یہ تخیلات کی دنیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان زیادہ سے زیادہ عملی کام کریں تاکہ ان میں پروفیشنلزم کو فروغ مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ دیکھو فلم فیسٹول ایک کلچر کا نام ہے جس میں نوجوان اور فلم انڈسٹری کے معروف لوگ سیکھتے ہیں۔
انہوں نے طلبا طالبات کو بہترین کیمروں اور لینز پر مفت عملی تربیت دینے کا اعلان بھی کیا۔شہزاد رفیق نے کہا کہ پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نوجوانوں کو اپنا پلیٹ فارم مہیا کر رہی ہے تاکہ فلم انڈسٹری کی بحالی میں نوجوان ہماری قوت بن سکیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبا کے فلمی تھیسز کیلئے فنڈنگ کا اہتمام کریں گے اور ان کی تخلیقات کوڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اپلوڈ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی سے وابستگی میرا فخر ہے اورپروفیسرڈاکٹر محمد علی کا شکریہ جن کی بدولت ادارے کو حبس زدہ ماحول سے نجات ملی۔ آمنہ مفتی نے کہا کہ لکھنے کیلئے سب سے اہم عنصر سچائی ہے۔انہوں نے کہا کہ شعبہ نے فلم انڈسٹری کے فروغ کیلئے کامیاب سرگرمی کا انعقاد کیا ہے۔
ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے کہا کہ دیکھو فلم فیسٹول طلباطالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کے فروغ کا بہترین پلیٹ فارم ثابت ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ فیسٹول میں 175شارٹ فلمز، ڈاکیومینٹریزاور میوزک ویڈیوز موصول ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ دیکھو فلم فیسٹول پاکستان میں فلم اورسینما انڈسٹری کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔فیسٹیول میں طلبا کی جانب سے شاندار موسیقی پیش کی گئی جبکہ مقابلے میں بہترین شارٹ فلمزاور ڈاکیومینٹریز کی سکریننگ بھی کی گئی۔ تقریب میں پینل ڈسکشن اور سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا۔








