جاری مالی سال میں سویابین، پام آئل کی درآمدات میں بالترتیب 99.99 فیصد اور 1.41 فیصد کمی ، پی بی ایس
جاری مالی سال میں سویابین، پام آئل کی درآمدات میں بالترتیب 99.99 فیصد اور 1.41 فیصد کمی ، پی بی ایس

مزید خبریں
اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران سویابین اور پام آئیل سمیت خوردنی تیل کی درآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقا بلہ میں بالترتیب 99.99 فیصد اور 1.41 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران سویابین آئیل کی درآمدات میں گزشتہ سال کی اسی مدت کی درآمدات کے مقابلے میں 99.99 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
جولائی اور اگست 2026 ء کے دوران تقریباً 3 میٹرک ٹن سویابین درآمد کیا گیا جس کی مالیت 4 ہزار ڈالر رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 42.778 ملین ڈالر مالیت کی 39,039 میٹرک ٹن درآمدات کی گئی تھیں۔رپورٹ کے مطابق پام آئل کی درآمدات میں بھی 1.41 فیصد کی کمی ہوئی اور درآمدات 528,206 میٹرک ٹن 631.057 ملین ڈالر تک کم ہو گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے پہلے دو ماہ میں 640.050 ملین ڈالر مالیت کی 609,966 میٹرک ٹن کی درآمدات کی گئی تھیں۔







