فیصل آباد۔ 06 فروری (اے پی پی):زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور جمہوریہ ازبکستان کے سدرن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچر کے مابین تعلیمی، تحقیقی اور سائنسی تعاون کو فروغ دینے کیلئے تعاون کے معاہدہ پر دستخط کیے گئے۔اس معاہدے کے مطابق زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور سدرن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچر کے اشتراک سے انٹرنیشنل سینٹر فار ایگریکلچر اینڈ فوڈ سکیورٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس …
جامعہ زرعیہ اوازبکستان کے سدرن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرکےمابین تعلیمی، تحقیقی، سائنسی تعاون کو فروغ دینے کیلئے معاہدہ پردستحط
فیصل آباد۔ 06 فروری (اے پی پی):زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور جمہوریہ ازبکستان کے سدرن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچر کے مابین تعلیمی، تحقیقی اور سائنسی تعاون کو فروغ دینے کیلئے تعاون کے معاہدہ پر دستخط کیے گئے۔اس معاہدے کے مطابق زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور سدرن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچر کے اشتراک سے انٹرنیشنل سینٹر فار ایگریکلچر اینڈ فوڈ سکیورٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس کا مقصد زراعت اور غذائی نظام کو درپیش ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنا ہے۔
اس معاہدے پر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی اور سدرن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچر، جمہوریہ ازبکستان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر دیور جورایف نے دستخط کیے ۔معاہدے میں گندم سے متعلق مہارت، علم اور جینیاتی مواد کا اشتراک، نیز ہائبرڈ ویٹ بریڈنگ اور سپیڈ بریڈنگ تکنیکس میں مشترکہ استعداد سازی کے پروگرام شامل ہیں۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد پاکستان کا ایک ممتاز تعلیمی و تحقیقی ادارہ ہے جو زرعی اور انسانی علوم کے میدان میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہا ہے اور ٹائمز ہائر ایجوکیشن، گرین میٹرک ورلڈ یونیورسٹیز اور ویبومیٹرکس جیسے عالمی درجہ بندی کے نظاموں میں بین الاقوامی شناخت رکھتا ہے۔
سدرن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچر، نیشنل سینٹر فار نالج اینڈ انوویشن ان ایگریکلچر، وزارت زراعت، جمہوریہ ازبکستان کے تحت کام کر رہا ہے، جہاں اناج، دالوں، تیل دار اجناس اور چارہ جات کی افزائش، بیجوں کی پیداوار، زرعی ٹیکنالوجی اور پودوں کے تحفظ پر جدید تحقیق کی جاتی ہے،یہ بین الاقوامی اشتراک پاکستان اور ازبکستان میں پائیدار زراعت اور غذائی تحفظ کے فروغ، تحقیق میں جدت اور استعداد کار میں اضافے کا باعث بنے گا۔









