جامعہ زرعیہ میں روایتی اور اسلامی بینکاری کے تقابلی نقطہ نظر پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

فیصل آباد۔ 14 نومبر (اے پی پی):سینٹر آف اسلامک فنانس، انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ سائنسز جامعہ زرعیہ فیصل آباد نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور میزان بینک کے تعاون سے روایتی اور اسلامی بینکاری کے تقابلی نقطہ نظر پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اپنے خطاب میں جامعہ زرعیہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا کہ انڈسٹری اکیڈیمیا روابط کو مستحکم بنیادوں پر استوار کر کے …

فیصل آباد۔ 14 نومبر (اے پی پی):سینٹر آف اسلامک فنانس، انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ سائنسز جامعہ زرعیہ فیصل آباد نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور میزان بینک کے تعاون سے روایتی اور اسلامی بینکاری کے تقابلی نقطہ نظر پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اپنے خطاب میں جامعہ زرعیہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا کہ انڈسٹری اکیڈیمیا روابط کو مستحکم بنیادوں پر استوار کر کے علم پر مبنی معیشت کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جامعہ زرعیہ اس حوالے سے خصوصی اقدامات عمل میں لا رہی ہے تاکہ تحقیقات کو کاشتکاروں اور انڈسٹری تک باآسانی پہنچایا جا سکے۔ ڈائریکٹر آئی بی ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفور نے کہا کہ آگاہی سیمینار ان کے انسٹی ٹیوٹ کی روایت رہی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان فیصل آباد کی چیف منیجر فوزیہ اسلم، نِباف کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد سہیل خان، مفتی محمد نجیب خان، میزان بینک کے سینئر ایریا منیجر اسحاق احمد،سینٹر آف اسلامک فنانس جامعہ زرعیہ کی فوکل پرسن ڈاکٹر سحر منیر نے بھی خطاب کیا۔