جانوروں کو بیماریوں سے بچاؤ کیلئے ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے، ڈاکٹر محمد افضل

سیالکوٹ ۔ 28 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سمبڑیال ڈاكٹر محمد افضل نے کہا ہے کہ جانوروں کی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔ منگل کو یہاں مویشی پال حضرات سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےمویشیوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے اور انہیں بروقت ویکسین کروانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ جانوروں کی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے ویکسین …

سیالکوٹ ۔ 28 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سمبڑیال ڈاكٹر محمد افضل نے کہا ہے کہ جانوروں کی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔ منگل کو یہاں مویشی پال حضرات سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےمویشیوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے اور انہیں بروقت ویکسین کروانے کی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے کہا کہ جانوروں کی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔ انہوں نے محکمہ کے عملہ کو جانوروں کی ویکسی نیشن کا عمل مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام لائیو سٹاک حکام کو مویشی پال حضرات کی مکمل رہنمائی جاری رکھنے اور مویشیوں کو موذی امراض سے بچانے کے لئے آگاہی مہم شروع کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مقررہ اہداف کا حصول یقینی بنائیں، عدم تعمیل پر متعلقہ آفیسر جوابدہ ہوگا۔

مزید خبریں