سیالکوٹ ۔ 31 مارچ (اے پی پی):قربانی کے جانوروں کی اچھی صحت، خوبصورتی اور بہتر وزن کے لیے متوازن خوراک نہایت ضروری ہے، مناسب خوراک نہ صرف جانور کو تندرست رکھتی ہے بلکہ اس کے گوشت کے معیار کو بھی بہتر بناتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک سمبڑیال ڈاکٹر محمد افضل نے منگل کو ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ …
جانوروں کی اچھی صحت، خوبصورتی اور بہتر وزن کیلئے متوازن خوراک نہایت ضروری ہے، لائیو سٹاک سمبڑیال

مزید خبریں
سیالکوٹ ۔ 31 مارچ (اے پی پی):قربانی کے جانوروں کی اچھی صحت، خوبصورتی اور بہتر وزن کے لیے متوازن خوراک نہایت ضروری ہے، مناسب خوراک نہ صرف جانور کو تندرست رکھتی ہے بلکہ اس کے گوشت کے معیار کو بھی بہتر بناتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک سمبڑیال ڈاکٹر محمد افضل نے منگل کو ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ متوازن خوراک جانور کو تمام ضروری غذائی اجزاء جیسے توانائی، پروٹین، وٹامنز اور منرلز فراہم کرتی ہے۔ اس سے وزن میں مناسب اور صحت مند اضافہ ہوتا ہے، قوتِ مدافعت بہتر رہتی ہے، بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے، جانور چمکدار، توانا اور متحرک رہتا ہے اور قربانی کے وقت گوشت کا معیار بہتر ہوتا ہے۔
انہوں نے اہم احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے کہا کہ صاف اور تازہ چارہ (سبز چارہ، بھوسہ) اور معیاری ونڈا استعمال کریں ،خوراک میں اچانک تبدیلی سے گریز کریں، آہستہ آہستہ تبدیلی کریں ،ہر وقت صاف اور تازہ پانی کی دستیابی یقینی بنائیں،خراب، پھپھوندی لگا یا باسی چارہ ہرگز نہ دیں ،جانور کو زیادہ خوراک دینے سے پرہیز کریں، متوازن مقدار میں خوراک دیں۔ انہوں نے کہا کہ جانوروں کی باقاعدگی سے ڈی ورمنگ اور ویکسینیشن کروائیں ،جانور کو صاف ستھری اور خشک جگہ پر رکھیں ،شدید گرمی میں سایہ اور ٹھنڈے ماحول کا انتظام کریں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے آپ اپنے قربانی کے جانور کو صحت مند، خوبصورت اور بہتر پیداوار والا بنا سکتے ہیں۔








