ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان کی زیر نگرانی فیصل آباد ڈویژن کے اضلاع فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مویشی پال حضرات کو مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعے جانوروں کی صحت
جانوروں کی صحت اور بہتر نگہداشت کے لئے مویشی پال حضرات کو مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعے آگاہی و رہنمائی فراہم کی جارہی ہے،ترجمان

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 29 ستمبر (اے پی پی):ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان کی زیر نگرانی فیصل آباد ڈویژن کے اضلاع فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مویشی پال حضرات کو مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعے جانوروں کی صحت، بیماریوں سے بچاؤ، ویکسینیشن، متوازن خوراک، افزائش نسل، جدید مویشی پالنے کے طریقوں اور نئی متعارف کرائی جانے والی سکیموں اور دیگر ضروری امور کے حوالے سے آگاہی اور رہنمائی فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ترجمان محکمہ لائیو سٹاک ڈاکٹر فرحین نے بتایا کہ کی محکمہ کی جانب سے مویشی پال حضرات تک مفید اور ضروری معلومات کی بروقت ترسیل کے لئے کسان لائیو سٹاک بیٹھک پروگرام، سکول فوکس پروگرام، فیلڈ ڈیز، فارمر ڈیز، موبائل ٹریننگ سکول بس پروگرام،ایف ایم ریڈیو پاکستان کے ذریعے ریڈیو ٹاکس، اخبارات و دیگر ذرائع ابلاغ کے لئے پریس ریلیزز، محکمہ لائیو سٹاک کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے آگاہی پیغامات اور معلوماتی پوسٹس، آگاہی ویڈیوز و دیگر ڈیجیٹل مواد سمیت مختلف تشہیری و ابلاغی ذرائع کو مؤثر انداز میں بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے کہا کہ مویشی پال حضرات تک جانوروں کی فلاح و بہبود اور بہتر نگہداشت کے لئے ضروری معلومات زیادہ سے زیادہ ذرائع ابلاغ کے ذریعے پہنچائی جائیں تاکہ مویشی پال حضرات بروقت رہنمائی حاصل کر سکیں اور اپنے جانوروں کی بہتر دیکھ بھال کو یقینی بنا سکیں۔








