جاپانی وزارت صحت نے ویکسین لگانے کی ترجیحات کا منصوبہ تیار کر لیا

ٹوکیو۔26دسمبر (اے پی پی):جاپان کی وزارت صحت نے کورونا وائرس کی ویکسین لگانے میں ترجیح دینے کے حوالے سے صحت مسائل کی ایک فہرست تیار کر لی ہے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق وزارت صحت کا منصوبہ ہے کہ تقریباً اواخر فروری میں طبی عملے کو ویکسین لگائی جائے گی۔ اس کے بعد مارچ کے آخر میں عمر رسیدہ افراد کو، جبکہ اس کے بعد صحت کے مسائل کا شکار …

ٹوکیو۔26دسمبر (اے پی پی):جاپان کی وزارت صحت نے کورونا وائرس کی ویکسین لگانے میں ترجیح دینے کے حوالے سے صحت مسائل کی ایک فہرست تیار کر لی ہے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق وزارت صحت کا منصوبہ ہے کہ تقریباً اواخر فروری میں طبی عملے کو ویکسین لگائی جائے گی۔ اس کے بعد مارچ کے آخر میں عمر رسیدہ افراد کو، جبکہ اس کے بعد صحت کے مسائل کا شکار افراد کو ویکسین دی جائے گی۔وزارت کے عہدیداروں کی جانب سے جمع کروائے گئے ویکسین لگانے کے اس منصوبے کو گذشتہ روز ماہرین کے ایک پینل نے منظور کیا۔منصوبے کے تحت ہسپتال میں داخل افراد یا دل، سانس، گردوں اور ذیابیطس کی دائمی بیماری کے باعث باقاعدگی سے ہسپتال جانے والے افراد کو ترجیح دی جائے گی۔صحت کے دائمی مسائل میں مدافعتی کمزوری کے باعث دماغی امراض، کروموسوم میں گڑبڑ، شدید جسمانی یا دماغی عوارض اور نیند کے دوران سانس رکنے کے امراض بھی شامل ہوں گے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ 30 یا اس زائد ’بی ایم آئی‘ والے افراد بھی ترجیحی فہرست میں شامل ہوں گے تاہم فی الحال حاملہ خواتین کو ترجیح نہیں دی جائے گی کیونکہ ان کے لیے ویکسین کے محفوظ اور مؤثر ہونے کے بارے میں ڈیٹا دستیاب نہیں ہے۔وزارت کے عہدیداروں کا تخمینہ ہے کہ صحت کے مسائل کا شکار تقریباً 82 لاکھ افراد اس ترجیحی منصوبے سے مستفید ہوں گے۔