جاپان ، نپون سٹیل کے کارخانے میں زور دار دھماکا کے بعد بڑے پیمانے پر آتشزدگی

ٹوکیو۔1دسمبر (اے پی پی):جاپان کے شمالی علاقے ہوکائیڈو کے شہر مورو ران میں نپون سٹیل کے کارخانے میں پیر کی علی الصبح زور دار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس سے فیکٹری میں کنکریٹ کے ٹکڑے بکھر گئے اور وسیع پیمانے پر نقصان ہوا۔شنہوا نے مقامی فائر بریگیڈ حکام کے حوالے سے بتایا کہ کارخانے کے قریب رہنے والے شہریوں نے رات 12:55 پر ہنگامی کالز کیں اور اپنے …

ٹوکیو۔1دسمبر (اے پی پی):جاپان کے شمالی علاقے ہوکائیڈو کے شہر مورو ران میں نپون سٹیل کے کارخانے میں پیر کی علی الصبح زور دار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس سے فیکٹری میں کنکریٹ کے ٹکڑے بکھر گئے اور وسیع پیمانے پر نقصان ہوا۔شنہوا نے مقامی فائر بریگیڈ حکام کے حوالے سے بتایا کہ کارخانے کے قریب رہنے والے شہریوں نے رات 12:55 پر ہنگامی کالز کیں اور اپنے گھروں میں شدید جھٹکوں اور فیکٹری میں آگ کے شبہے کی اطلاع دی۔

ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں تو معلوم ہوا کہ فیکٹری میں موجود ہاٹ بلاسٹ سٹوو دھماکے سے پھٹ گیا جس کے بعد کارخانے کے اندر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔حکام نے بتایا کہ دھماکے کے وقت فیکٹری میں موجود تمام 10 کارکنوں نے بروقت انخلا کر لیا اور کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا تاہم آگ کئی گھنٹوں تک شدید رہی اور فائر فائٹنگ آپریشن مسلسل جاری رہا۔نپون اسٹیل نے بھٹیوں کی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں اور آلات، مشینری اور سپلائی چین پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لے رہی ہے۔دھماکے کی اصل وجہ کا تعین تاحال نہیں ہو سکا اور تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں