اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی) پاکستان میں جاپانی سفیر کیونینوری مٹسوڈا نے کہا ہے کہ جاپان اور پاکستان کے مابین تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کی بھرپور صلاحیت ہے۔ پیر کو یہاں ''اے پی پی'' سے بات چیت کرتے ہوئے جاپانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کپاس، ملبوسات، پھلوں، خوردنی تیل کے کے بیجوں، زرعی اجناس، مویشیوں سے حاصل ہونے والی مصنوعات، نمک، گندھک، پتھر، …
جاپان اور پاکستان کے مابین تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کی بھرپور صلاحیت ہے، جاپانی سفیر کیونینوری مٹسوڈا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی) پاکستان میں جاپانی سفیر کیونینوری مٹسوڈا نے کہا ہے کہ جاپان اور پاکستان کے مابین تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کی بھرپور صلاحیت ہے۔ پیر کو یہاں ”اے پی پی” سے بات چیت کرتے ہوئے جاپانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کپاس، ملبوسات، پھلوں، خوردنی تیل کے کے بیجوں، زرعی اجناس، مویشیوں سے حاصل ہونے والی مصنوعات، نمک، گندھک، پتھر، پلاسٹر، چونا، سیمنٹ، چمڑا اور دیگر چمڑے کی مصنوعات اور دیگر سامان کی جاپان کو برآمد کرنے والا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کے بے پناہ مواقع ہیں اور وسائل کو برائے کار لا کر اس دو طرفہ تجارت کے حجم کو دوگا کیا جا سکتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ جاپان اور پاکستان تاریخی سفارتی اور معاشی تعلقات سے مستفید ہو رہے ہیں، جاپان نے ہمیشہ ہر صورتحال میں پاکستان کی حمایت کی ہے۔ایک سوال کے جواب میں جاپانی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور جاپان زراعت پر مبنی صنعت اورخام پیداوار کو گراں قدر بنا نے کے سلسلہ میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے منتظر ہیں اور جاپان اس سلسلہ میں متعلقہ زرعی شعبوں میں پیداواریت کے فروغ کے لئے پہلے ہی امدادی گرانٹ کا اعلان کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی افرادی قوت کی استعداد کار میں اضافے اور پاکستان میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے جاپان گاڑیوں کے پرزہ جات کی صنعت میں تعاون کو وسعت دینے کا بھی خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاپانی کمپنیاں پاکستان میں گاڑیوں کے پرزہ جات کے صنعتی یونٹس لگانے کے میں دلچسپی رکھتی ہیں تاکہ مقامی افرادی قوت کے لئے مواقع بڑھانے کے لئے سرمایہ کاری کی جا سکے۔ ایک سوال کے جواب میں جاپانی سفیر نے کہا کہ جاپانی کمپنیوں نے پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کر رکھی ہے اور جاپان کی سوزوکی کمپنی پاکستان میں کاروںکی تیاری میں کام کر رہی ہے۔ پاکستان میں سوزوکی کا پاکستان آٹو موبائل کارپوریشن کے ساتھ اشتراک کار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوزوکی اور ٹویوٹا کار پاکستان میں استعمال ہونے والی مقبول ترین گاڑیاں ہیں جو مقامی ضروریات کو پورا کر رہی ہیں۔ پاکستان میں جاپان کے سفیر نے کہا کہ جاپان نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے صوبوں میں زرعی اجناس اور زراعت پر مبنی صنعت کے فروغ کے لئے 5.2 ملین ڈالر کی خطیرامداد کا اعلان کر رکھا ہے، یہ رقم پیداواریت میں اضافے اور متعلقہ شعبوں کی استعداد کار بڑھانے اور خیبر پختونخوا کے اضلاع میں گوشت کی ضروریات اور مصنوعات کے شعبوں پر خرچ کی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ جاپانی بین الاقوامی تعاون کے ادارے (جائیکا) زراعت پر مبنی علاقائی صلاحیت کے فروغ کے لئے پہلے ہی ہزارہ، سوات اور چترال اور گلگت بلتستان میںکام کر رہی ہے تاکہ ان علاقوں میں ویلیو ایڈیشن کلچر کو فروغ دے کر جدت لائی جا سکے۔ انہوںنے کہا کہ جائیکا کے ذریعے جاپان کی حکومت سیب، خوبانی اور ایسے دیگر پھلوں کو محفوظ بنانے کے لئے کولڈ سٹوریج پر بھی کام کر رہی ہے۔کیونینوری مٹسوڈا نے کہا کہ پاکستان سے جاپان کے لئے اعلی ٹیکنالوجی کی مہارتوں سے لیس افرادی قوت کی برآمد کے لئے پاکستان اور جاپان نے نومبر میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔








