ٹوکیو۔29نومبر (اے پی پی):کپڑے دھونے کی مشین کے بعد ان انسانوں کو نہلانے والی مشین بھی متعارف کر ادی گئی۔ یہ ’’ ہیومن واشنگ مشین ‘‘ مشین جاپان میں ورلڈ ایکسپو میں فروخت کے لیے پیش کی گئی ہے ۔ اردو نیوز کے مطابق جاپانی کمپنی سائنس کی ترجمان ساچیکو ما ایکورا نےکہا ہے کہ جاپان میں ورلڈ ایکسپو کے زائرین کو حیران کرنے والی ہیومن واشنگ مشین اب فروخت …
جاپان میں ہیومن واشنگ مشین فروخت کے لیے پیش

مزید خبریں
ٹوکیو۔29نومبر (اے پی پی):کپڑے دھونے کی مشین کے بعد ان انسانوں کو نہلانے والی مشین بھی متعارف کر ادی گئی۔ یہ ’’ ہیومن واشنگ مشین ‘‘ مشین جاپان میں ورلڈ ایکسپو میں فروخت کے لیے پیش کی گئی ہے ۔ اردو نیوز کے مطابق جاپانی کمپنی سائنس کی ترجمان ساچیکو ما ایکورا نےکہا ہے کہ جاپان میں ورلڈ ایکسپو کے زائرین کو حیران کرنے والی ہیومن واشنگ مشین اب فروخت کے لیے دستیاب ہے۔اس مشین میں نہانے کے لئے ایک کیپسول نما پوڈ میں لیٹ کر ڈھکن بند کر دیا جاتا ہے۔
پھر اس انسان کو بالکل کپڑوں کی طرح لیکن بغیر گھمائے صاف کیا جاتا ہے۔ اس دوران ہلکی موسیقی بھی چلتی رہتی ہے۔اس مشین کے نمونے ہیومن واشر آف دی فیوچرنے اوساکا میں اکتوبر میں اختتام پذیر ہونے والی چھ ماہ کی ایکسپو میں لوگوں کی بڑی توجہ حاصل کی تھی۔ اس ایکسپو میں دو کروڑ 70 لاکھ سے زائد افراد شریک ہوئے۔یہ مشین جاپانی کمپنی سائنس نے تیار کی ہے، جو 1970 میں اوساکا میں منعقد ہونے والی آخری ایکسپو میں پیش کیے گئے ماڈل کا جدید ورژن ہے۔
کمپنی کی ترجمان ساچیکو ما ایکورا نے بتایا کہ ہمارے صدر اس وقت دس سال کے بچے تھے اور اسی نے انہیں اس ایجاد کی تحریک دی۔انہوں نے کہا کہ یہ مشین صرف جسم ہی نہیں بلکہ روح کو بھی صاف کرتی ہے اور استعمال کے دوران صارف کے دل کی دھڑکن سمیت دیگر زندگی کی دیگر علامات کو بھی مانیٹر کرتی ہے۔
امریکی ریزارٹ کمپنی کی جانب سے اس مشین کی تجارتی دستیابی سے متعلق پوچھ گچھ کے بعد جاپانی کمپنی سائنس نے اسے باقاعدہ تیار کرنے کا فیصلہ کیا۔ترجمان نے کہا کہ اوساکا کے ایک ہوٹل نے پہلی مشین خرید لی ہے اور جلد ہی اپنے مہمانوں کو یہ سروس فراہم کرے گا۔دیگر خریداروں میں جاپان کی بڑی الیکٹرانکس ریٹیل چین یامادا دنکی بھی شامل ہے، جو امید رکھتی ہے کہ یہ مشین صارفین کو اس کی دکانوں تک کھینچ لائے گی۔ما ایکورا نے کہا کہ کیونکہ اس مشین کی کشش اس کی نایابی ہے، اس لیے ہم صرف تقریباً 50 یونٹس تیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق اس کی قیمت تین لاکھ 85 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے۔








