جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹرانزٹ لاونج کا افتتاح، 10 کاؤنٹر قائم

Jeddah International Airport
Jeddah International Airport

جدہ۔28جنوری (اے پی پی):سعودی عرب میں جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹرانزٹ لاونج کا افتتاح کردیا گیا۔الاخباریہ کے مطابق ایئرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کی سہولت کے لیے ٹرانزٹ لاونج کی تیاری میں 27 ایجنسیوں کی ٹیموں نے شرکت کی جن سکیورٹی ایجنسیاں، جدہ ایئرپورٹ کمپنی ، وزارت صحت اور دیگر ادارے شامل ہیں۔ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے گزشتہ برس 2023 میں ایئرپورٹ سے 48 ملین مسافروں نے سفری سہولت حاصل کی۔

ایئرپورٹ پر مخصوص افراد کے لیے بھی خصوصی انتظامات موجود ہیں۔ جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے جدید خطوط پرتیار کیے جانے والے ٹرانزٹ لاونج میں ایک گھنٹے میں 1450 مسافروں کے سفری معاملات کو نمٹانے کی صلاحیت ہے۔واضح رہے ٹرانزٹ لاونج سے ان مسافروں کو فائدہ ہوگا جو سعودی عرب سے ہوتے ہوئے دیگر ممالک کے لیے سفر کرتے ہیں۔