لاہور۔4مارچ (اے پی پی):پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت نے صوبے میں معدنیات کی دریافت کو نئی جہتوں سے روشناس کروانے کیلئے جدید سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کیلئے اہم معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے کی رو سے کینیڈا کا عالمی شہرت یافتہ ایکسیوم ایکسپلوریشن گروپ جدید ترین ریموٹ سینسنگ اور جیو اسپیشل اینالیٹکس (جغرافیائی تجزیات)کو استعمال میں لا کر صوبہ پنجاب میں منصوبہ بندی، وسائل کے بہترین …
جدید ریموٹ سینسنگ اور جیو اسپیشل اینالیٹکس (جغرافیائی تجزیات)کا استعمال، قدرتی ذخائر دریافت کئے جائینگے۔پی بی آئی ٹی

مزید خبریں
لاہور۔4مارچ (اے پی پی):پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت نے صوبے میں معدنیات کی دریافت کو نئی جہتوں سے روشناس کروانے کیلئے جدید سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کیلئے اہم معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے کی رو سے کینیڈا کا عالمی شہرت یافتہ ایکسیوم ایکسپلوریشن گروپ جدید ترین ریموٹ سینسنگ اور جیو اسپیشل اینالیٹکس (جغرافیائی تجزیات)کو استعمال میں لا کر صوبہ پنجاب میں منصوبہ بندی، وسائل کے بہترین استعمال کو یقینی بناتے ہوئے معدنی ذخائر کی شناخت اور اس کی نتیجے میں تعمیر و ترقی کے عمل کو نئی جہت دے گا۔ معاہدے کی یادداشت پر چیئرمین پی بی آئی ٹی محمد منتہی اشرف اور صدر و سی ای او ایکسیوم گروپ ڈوغ اینگڈیل نے ٹورنٹو میں دستخط کیے گئے جبکہ کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم اور ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ کونسلر التمش جنجوعہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
معاہدہ ٹورنٹو میں جاری معدنیات اور کان کنی سے متعلق ہونے والے عالمی کنونشن کے موقع پر عمل میں آیا جویقینی طور پر پنجاب کے پبلک سیکٹر اور جدید ٹیکنالوجی کے انضمام کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ پنجاب اور ایکسیوم گروپ کے درمیان یہ شراکت سیٹلائٹ کے ذریعے خلا سے حاصل کردہ ڈیٹا کو قابل عمل معلومات میں تبدیل کرنے پر مرکوز ہو گی۔ اس کی مدد سے پنجاب کی ترقی کو نہ صرف تیز رفتار بلکہ پائیدار اور مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ یہ معاہدہ اس امر کا غماز ہے کہ حکومت پنجاب جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اپنے قدرتی و معدنی ذخائر کی نشاندہی کرنے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی اداروں کے تجربہ اور صلاحیتوں کی مدد سے عالمی شراکت داریوں کو فروغ دینے میں سنجیدہ ہے تاکہ ترقی کے ثمرات عوامی سطح تک بھی پہنچیں۔








