جدید مالیاتی ٹیکنالوجی، بہتر گورننس اور شفافیت کے ذریعے ایشیائی منڈیوں کو زیادہ موثر اور پائیدار بنایا جا سکتا ہے، شاہد عمران

ایوان ہائے وفاقی صنعت و تجارت کی ذیلی کمیٹی خوراک کے کنوینر شاہد عمران نے کہا ہے کہ ایشیا میں جدید کیپٹل مارکیٹس کے قیام، سرمایہ کاری کے فروغ اور پائیدار ترقی کے لیے وسیع تر علاقائی تعاون اور جدت ناگزیر ہے

لاہور۔9اگست (اے پی پی):ایوان ہائے وفاقی صنعت و تجارت کی ذیلی کمیٹی خوراک کے کنوینر شاہد عمران نے کہا ہے کہ ایشیا میں جدید کیپٹل مارکیٹس کے قیام، سرمایہ کاری کے فروغ اور پائیدار ترقی کے لیے وسیع تر علاقائی تعاون اور جدت ناگزیر ہے۔ اتوار کو تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیزی سے بدلتی جغرافیائی سیاسی اور اقتصادی صورتحال میں علاقائی ممالک تنہائی میں ترقی نہیں کر سکتے، اس لیے سارک ممالک کو مالیاتی نظام میں ہم آہنگی، تجارتی رکاوٹوں میں کمی اور ادارہ جاتی روابط کے فروغ پر توجہ دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مربوط کیپٹل مارکیٹس سے سرحد پار سرمایہ کاری میں اضافہ، وسائل کے بہتر استعمال اور عالمی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے میں مدد ملے گی۔ جدید مالیاتی ٹیکنالوجی، بہتر گورننس اور شفافیت کے ذریعے ایشیائی منڈیوں کو زیادہ موثر اور پائیدار بنایا جا سکتا ہے۔ شاہد عمران نے کہا کہ سارک کے اندر اقتصادی تعاون بڑھانے سے تجارت اور صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے جس سے خطے کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔

مزید خبریں