جسٹس حسن اظہر رضوی نے قائم مقام چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کا حلف اٹھا لیا

جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے وفاقی آئینی عدالت پاکستان کے قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا، جسٹس عامر فاروق نے ان سے حلف لیا۔وفاقی آئینی عدالت پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان بیرون ملک دورے پر ہیں، ان کی عدم موجودگی میں جسٹس سید حسن اظہر رضوی قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داریاں …

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے وفاقی آئینی عدالت پاکستان کے قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا، جسٹس عامر فاروق نے ان سے حلف لیا۔وفاقی آئینی عدالت پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان بیرون ملک دورے پر ہیں، ان کی عدم موجودگی میں جسٹس سید حسن اظہر رضوی قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

اعلامیے کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب وفاقی آئینی عدالت میں منعقد ہوئی، جس میں عدالت کے جج صاحبان، وکلا کے نمائندگان اور افسران نے شرکت کی۔ حلف اٹھانے کے بعد جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ آئینی عدالتوں کی بین الا قوامی تنظیم کی جانب سے وفاقی آئینی عدالت پاکستان کو مبصر کا درجہ دیا گیا تھا۔

وفاقی آئینی عدالت پاکستان کو آذربائیجان میں 19 سے 24 اکتوبر تک ورکنگ وزٹ میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس کی تعیناتی کا مقصد چیف جسٹس کی عدم موجودگی کے دوران عدالت کے عدالتی اور انتظامی امور کا تسلسل برقرار رکھنا ہے۔