جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال خان مندوخیل نے ان سے حلف لیا۔ سپریم کورٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

جسٹس منیب اختر چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے برطانیہ کے نجی دورے پر روانگی کے دوران قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، ڈائریکٹر جنرل فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی، جوڈیشل کمیشن کے سیکرٹری اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے حلف برداری کی تقریب کی کارروائی انجام دی۔اس موقع پر سپریم کورٹ کے افسران، عملے اور لا افسران بھی موجود تھے۔