اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):جمادی الثانی1447 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی اتوار 23 نومبر کو ہوگی۔ جمعہ کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ جمادی الثانی 1447 ہجری کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، اس لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ یکم جمادی الثانی 1447 ہجری …
جمادی الثانی1447 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی اتوار 23 نومبر کو ہوگی

مزید خبریں
اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):جمادی الثانی1447 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی اتوار 23 نومبر کو ہوگی۔ جمعہ کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ جمادی الثانی 1447 ہجری کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، اس لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ یکم جمادی الثانی 1447 ہجری اتوار 23 نومبر کو ہوگی۔ وزارت مذہبی امور نے بھی یکم جمادی الثانی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔








