جمہوریت میں اختلاف رائے فطری ہے، قومی مسائل کا پائیدار حل مکالمے اور سیاسی مفاہمت سے ہی ممکن ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
جمہوریت میں اختلاف رائے فطری ہے، قومی مسائل کا پائیدار حل مکالمے اور سیاسی مفاہمت سے ہی ممکن ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ جمہوریت میں اختلاف رائے فطری ہے، قومی مسائل کا پائیدار حل مکالمے اور سیاسی مفاہمت سے ہی ممکن ہے۔
جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت حکومت، پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کے نمائندگان کے درمیان اہم مذاکرات ہوئے، مذاکرات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور قومی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی،
سیاسی اختلافات کو مذاکرات، باہمی مشاورت اور پارلیمانی فورم کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا گیا، امید ہے کہ مذاکرات ملک میں سیاسی استحکام، باہمی اعتماد اور پارلیمانی روایت کے فروغ کی جانب مثبت پیش رفت ثابت ہوں گے۔








