جنوبی خیبر پختونخوا میں نئے صوبے کی حمایت، شہریوں کا ڈیرہ اسماعیل خان کو الگ صوبہ بنانے کامطالبہ

جنوبی خیبر پختونخوا میں نئے صوبے کی حمایت میں شہریوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کو الگ صوبہ بنانے کامطالبہ کیا ہے،خیبر پختونخوا سمیت ملک بھرمیں نئے صوبوں اورانتظامی یونٹس کے قیام پر مختلف حلقے بھرپور حمایت کر رہےہیں

اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):جنوبی خیبر پختونخوا میں نئے صوبے کی حمایت میں شہریوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کو الگ صوبہ بنانے کامطالبہ کیا ہے،خیبر پختونخوا سمیت ملک بھرمیں نئے صوبوں اورانتظامی یونٹس کے قیام پر مختلف حلقے بھرپور حمایت کر رہےہیں ۔ڈیرہ اسماعیل خان کے شہریوں کا کہنا ہے کہ تعلیم، صحت سمیت دیگر سہولیات مقامی سطح پر فراہم کی جائیں تو عوام کو سہولت ملے گی۔
شہریوں نے مطالبہ کیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کو الگ صوبہ بنایا جائے تاکہ پشاورجانے کی مشکلات ختم ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بڑے صوبے میں ایک ہی وزیراعلیٰ کی جانب سے انتظامی معاملات پر نظر رکھنا ممکن نہیں، ڈیرہ اسماعیل خان،ٹانک اورجنوبی وزیرستان کو الگ صوبہ بنایا جائے تاکہ مقامی وزیراعلیٰ مسائل پر نظررکھ سکے۔ انہوں نے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے سکیورٹی کے مسائل بھی زیادہ مؤثر انداز میں حل ہوں گے ۔