ملتان۔ 02 مئی (اے پی پی):وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کو کاٹن ویلی میں دوبارہ تبدیل کرنے کا تہیہ کررکھا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کپاس کی فصل بارے تیسرے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ میں کپاس کی بحالی اولین ترجیح ہے،ملکی معیشت کو …
جنوبی پنجاب کو کاٹن ویلی میں تبدیل کرنے کا تہیہ کررکھا ہے،وزیر زراعت پنجاب

مزید خبریں
ملتان۔ 02 مئی (اے پی پی):وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کو کاٹن ویلی میں دوبارہ تبدیل کرنے کا تہیہ کررکھا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کپاس کی فصل بارے تیسرے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ میں کپاس کی بحالی اولین ترجیح ہے،ملکی معیشت کو سہارا صرف کپاس کی بہتر فصل سے ممکن ہے۔وزیر زراعت پنجاب نے بتایا کہ صوبہ پنجاب میں کپاس کی کاشت کا ہدف 40 لاکھ ایکڑ مقررکیا گیا ہے جبکہ رواں برس صوبہ پنجاب سے 65 لاکھ روئی کی گانٹھوں کے حصول کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کپاس کی کاشت اور پیداوار کے ہدف کے حصول کےلئے تمام ممکنہ وسائل اور ذرائع بروئے کار لائے جارہے ہیں۔سید عاشق حسین کرمانی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صوبہ میں سبز انقلاب لانے کےلئے متعدد منصوبے شروع کئے گئے ہیں،
انہوں نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں کی کامیابی کےلئے ڈویژنل وڈسٹرکٹ ایڈوائزری کمیٹیوں کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کرائے جائیں۔








