اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):جنوبی یورپ کے ممالک کو کی جانے والی قومی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران 5.75 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی ) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں جولائی 2025 تا اپریل 2026 کے دوران جنوبی یورپ کو کی جانے والی قومی برآمدات کا حجم 2.705 ارب ڈالر …
جنوبی یورپ کے ممالک کو قومی برآمدات میں 5.75 فیصد کا اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):جنوبی یورپ کے ممالک کو کی جانے والی قومی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران 5.75 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی ) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں جولائی 2025 تا اپریل 2026 کے دوران جنوبی یورپ کو کی جانے والی قومی برآمدات کا حجم 2.705 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا اپریل 25-2024 کے دوران برآمدات سے 2.558 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے 10 مہینوں میں جنوبی یورپ کے ممالک کو کی جانے والی ملکی برآمدات میں 0.147 ارب ڈالر یعنی 5.75 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایس بی پی کے مطابق اس دوران سپین کو کی جانے والی برآمدات 7.04 فیصد کے اضافہ سے 1.235 ارب ڈالر کے مقابلے میں 1.322 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ اٹلی کو کی جانے والی برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 3.52 فیصد اضافہ ریکار ڈ کیا گیا ہے اور ابتدائی 10 ماہ میں برآمدات سے 969.44 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مشرقی یورپ کے ممالک کو کی جانے والی برآمدات میں بھی رواں مالی سال کے دوران 5.09 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور برآمدات کی مالیت 590.57 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 620.63 ملین ڈالر تک بڑھ گئی








