پاکستان کی کوششوں سے ایران اورامریکاکے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوتیزی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 14137.55پوائنٹس کے اضافہ کے بعد165811پوائنٹس پربندہوا
جنگ بندی اعلان کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی،100 انڈیکس 14137.55پوائنٹس کے اضافہ کے بعد165811پوائنٹس پربند

مزید خبریں
اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):پاکستان کی کوششوں سے ایران اورامریکاکے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوتیزی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 14137.55پوائنٹس کے اضافہ کے بعد165811پوائنٹس پربندہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طورپر565کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا،448کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،16کی قیمتوں میں کمی اور101کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا،مجموعی طورپر1245.18ملین حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 54.40ارب روپے تھی
کے ایس ای 30انڈیکس 4381.57 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد50320.39پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30انڈیکس 21151.4پوائنٹس کے اضافہ کے بعد242803.66پوائنٹس پربندہوا،فیوچرٹریڈنگ کے تحت 9.16ارب روپے کے سودے طے پائے،مارکیٹ کیپٹلائزیشن 8.7فیصدکے اضافہ کے بعد65.7ارب ڈالرتک پہنچ گیا۔گزشتہ روزفرسٹ نیشنل ایکویٹیز کے 212312467 حصص،کے الیکٹرک 127318813حصص اورورلڈکال ٹیلی کام کے 97313635حصص کالین دین ہوا،فرسٹ نیشنل ایکویٹیز لمیٹد،ٹرسٹ سیکورٹیز اینڈبروکریج لمیٹڈ اوریونی کیپ مضاربہ سرفہرست ایڈوانسرکمپنیاں رہی۔








