پاکستان کی کوششوں سے امریکا اورایران کے درمیان دوہفتے کی جنگ بندی کے بعدعالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
جنگ بندی کے اعلان کے بعدعالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی،کوئلہ اورسٹیل کی قیمت میں اضافہ
اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):پاکستان کی کوششوں سے امریکا اورایران کے درمیان دوہفتے کی جنگ بندی کے بعدعالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔بدھ کوخام تیل کی بین الاقوامی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں 18فیصدتک کمی دیکھنے میں آئی،عالمی منڈی میں برینٹ خام آئل کی قیمت 16.31فیصدکی کمی کے بعد92.96ڈالرفی بیرل اورویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ(ڈبلیوٹی آئی) کی قیمت 18.04فیصدکی کمی کے بعد94.91ڈالرفی بیرل ہوگئی،اس کے ساتھ ساتھ سونے کی قیمت 2.80فیصدکے اضافہ کے بعد4837ڈالرفی اونس ہوگئی جبکہ چاندی کی قیمت میں 6فیصداضافہ ہوا،گندم کے مستقبل کے سودے 3.20فیصدکی کمی کے بعد570.05ڈالرفی بشل اورسویابین کے سودے 0.18فیصدکی کمی کے بعد1156.14ڈالرمیں طے پائے،کوئلہ کی قیمت میں 0.4فیصد اورسٹیل کی قیمت میں 0.3فیصدکااضافہ ہوا۔









