جو سے تیار کردہ غذا کو انسانی صحت کیلئے مفید ترین قرار دیدیاگیا

فیصل آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر کے بارانی علاقوں میں جو کی کاشت رواں ماہ اکتوبر کے آخر اور میدانی علاقوں میں نومبر کے آغاز سے شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ کاشتکار گندم کی فصل کے ساتھ ہی جو کی فصل کاشت کر کے بہترین پیداوار حاصل کر سکتے ہیں۔تحقیقا تی ادارہ گندم کے ماہرین کے مطابق جو کی فصل …

فیصل آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر کے بارانی علاقوں میں جو کی کاشت رواں ماہ اکتوبر کے آخر اور میدانی علاقوں میں نومبر کے آغاز سے شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ کاشتکار گندم کی فصل کے ساتھ ہی جو کی فصل کاشت کر کے بہترین پیداوار حاصل کر سکتے ہیں۔تحقیقا تی ادارہ گندم کے ماہرین کے مطابق جو کی فصل کی اہمیت ہر دور میں نمایاں رہی ہے کیونکہ اس کی کاشت سے نہ صرف زمین کی ہیئت اور ساخت میں بہتری آتی ہے بلکہ اس کی غذا انسانی صحت کیلئے مفید ترین قرار دی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ادارہ کی دریافت کردہ جو کی اقسام جو 83،جو 87اور حیدر 93وغیرہ پرانی اقسام ہیں مگر گزشتہ ایک عشرے سے اس کی تحقیق پر زور و شور سے کام جاری تھا یہی وجہ ہے کہ جو کی جدید ترین اقسام عام کاشت کیلئے منظور کی جا چکی ہیں جن میں سلطان 17،جو 17،تلبیز21،پرل 21اور جو 21وغیرہ شامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ اعلیٰ معیار کی بہترین پیداوار حاصل کرنے کیلئے جو کی جدید ترین اقسام کی کاشت کو ترجیح دیں۔انہوں نے کہاکہ جو کی کاشت کیلئے صاف ستھرا صحت مند بیج 30سے 35کلو گرام فی ایکڑ جس کا اگاؤ 80سے 85فیصد سے کم نہ ہو استعمال کیا جائے تاکہ جو کی بمپر کراپ حاصل ہو سکے۔