حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی پاکستان میں فلسطین کے سفیر سے ملاقات ، سعودی عرب پر حوثی حملوں اور فلسطین میں اسرائیلی اقدامات کی مذمت
حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی پاکستان میں فلسطین کے سفیر سے ملاقات ، سعودی عرب پر حوثی حملوں اور فلسطین میں اسرائیلی اقدامات کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل کے سیکرٹری جنرل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے پیر کو یہاں پاکستان میں فلسطین کے سفیر ڈاکٹر زہیر محمد حمد اللہ زید سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے عالم اسلام کی صورتحال اور فلسطین، بالخصوص مسجد اقصیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے حوثی دہشت گردوں کی جانب سے مملکت سعودی عرب پر ہونے والے حملوں اور فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی دہشت گردی کی بھرپور مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ ارضِ حرمین شریفین، مملکت سعودی عرب اور فلسطین (الاقصیٰ) ہر مسلمان کے لئے ریڈ لائن ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کے تینوں حرموں سے مسلمانوں کی محبت لازوال ہے۔








