پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل تیزی سے جاری ہے اور اب تک مجموعی حجاج کا 46 فیصد بحفاظت پاکستان پہنچ چکا کے جبکہ 55 ہزار سرکاری حجاج اب بھی سعودی عرب میں موجود ہیں۔
حج آپریشن 2026 آخری مراحل میں داخل،جدہ سے حجاج کی واپسی آئندہ 72 گھنٹوں میں مکمل، مدینہ سے 30 جون کو آخری پروازپاکستان آئے گی

مزید خبریں
مدینہ منورہ۔13جون (اے پی پی):پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل تیزی سے جاری ہے اور اب تک مجموعی حجاج کا 46 فیصد بحفاظت پاکستان پہنچ چکا کے جبکہ 55 ہزار سرکاری حجاج اب بھی سعودی عرب میں موجود ہیں۔

وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان عمر بٹ کے مطابق حج آپریشن 2026 اب اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور اگلے 72 گھنٹوں میں مکہ مکرمہ کا فیلڈ آپریشن سمیٹ کر تمام تر توجہ مدینہ منورہ پر منتقل کر دی جائے گی۔سعودی عرب میں موجود حجاج کی تفصیلات بتاتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ اس وقت مکہ مکرمہ میں 28 ہزار حجاج مقیم ہیں، جنہیں مرحلہ وار مدینہ منورہ منتقل کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب، مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج کی تعداد اس وقت 27 ہزار ہے، جہاں سے حجاج کی براہِ راست وطن واپسی بھی جاری ہے۔حجاج کی واپسی کے متوازی انتظامی مشینری کو بھی سمیٹا جا رہا ہے اور اب تک 51 فیصد طبی عملہ اور خدام الحجاج پاکستان پہنچ چکے ہیں، جبکہ باقی عملہ آخری فلائٹ تک فیلڈ میں رہے گا۔ شیڈول کے مطابق، 16 جون کو جدہ ایئرپورٹ سے آخری حج پرواز پاکستان روانہ ہوگی جس کے بعد وہاں کا آپریشن بند ہو جائے گا، جبکہ 30 جون کو مدینہ منورہ سے آخری پرواز کی روانگی کے ساتھ ہی پورا حج آپریشن باقاعدہ ختم ہو جائے گا۔








