حرمین شریفین کا تقدس ہمارے ایمان کا حصہ ہے ، شیخ آفتاب احمد

سابق وفاقی وزیر ممبر جوڈیشنل کمیشن شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ حرمین شریفین کا تقدس ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور ملک کی سلامتی کی خاطر تمام سیاسی قوتوں کو اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور بجائے احتجاج کے قانون و آئین کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے مسائل کا قانونی و آئینی حل تلاش کرنا موجودہ وقت کی اشد ضرورت ہے

حضرو۔ 20 ستمبر (اے پی پی):سابق وفاقی وزیر ممبر جوڈیشنل کمیشن شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ حرمین شریفین کا تقدس ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور ملک کی سلامتی کی خاطر تمام سیاسی قوتوں کو اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور بجائے احتجاج کے قانون و آئین کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے مسائل کا قانونی و آئینی حل تلاش کرنا موجودہ وقت کی اشد ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ حوثیوں کی جانب سے سعودی عربیہ کے شہر مکہ مکرمہ پر حملہ کی کوشش ناقابل برداشت ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں دہشت گردی اور بدامنی کے خاتمہ کے لئے ہمیں آپس میں باہمی اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرکے قانون کی رٹ کو برقرار رکھنے کی کوششیں جاری رکھنی چاہیں انہوں نے پی ٹی آئی کی جانب سے ممکنہ احتجاج کی کال پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخواہ میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے لیکن وہاں عملاً شدید دہشت گردی عروج پر ہے اور وہاں حکومتی رٹ ختم ہو چکی ہے لہذا وہاں کی صوبائی حکومت کو اپنے صوبہ میں امن و امان اور بدامنی کی خاطر کوششیں کرنی چاہیں شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے قائدین کا جیل میں جانا سیاسی جدوجہد کا ایک حصہ ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قائدین میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف، مریم نواز بھی اپنی سیاسی جدوجہد میں جیل جا چکے ہیں اور ہم اس وقت ان کی رہائی کے لئے کسی بھی قسم کی خلاف قانون تحریک نہیں چلائی اور اب پی ٹی آئی کے سربراہ بھی جیل میں ہیں تو ان کی رہائی کے لئے پاکستان تحریک انصاف کو آئینی و قانونی راستہ اختیار کرنا چاہیے اور عدالتوں کے کے فیصلوں کا احترام کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ آئین و قانون سے ماورا احتجاج ملک کی موجودہ حالات کا متحمل نہیں ہوسکتا شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ اٹک کی تعمیر و ترقی میری اولین ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں