حسابات جاریہ کے کھاتوں کاخسارہ اپریل میں 324ملین ڈالرریکارڈکیاگیاہے، مالی سال کے پہلے 10ماہ میں ملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر5فیصدکی کمی جبکہ درآمدات میں 8فیصدکی نموہوئی ہے۔
حسابات جاریہ کے کھاتوں کاخسارہ اپریل میں 324ملین ڈالرریکارڈ، جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں ملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر5فیصدکی کمی، درآمدات میں 8فیصدکی نمو

مزید خبریں
اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):حسابات جاریہ کے کھاتوں کاخسارہ اپریل میں 324ملین ڈالرریکارڈکیاگیاہے، مالی سال کے پہلے 10ماہ میں ملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر5فیصدکی کمی جبکہ درآمدات میں 8فیصدکی نموہوئی ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق اپریل میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کاخسارہ 324ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومارچ میں 1.134ارب ڈالرفاضل اورگزشتہ سال اپریل میں 12ملین ڈالرخسارہ میں تھا۔مالی سال کے پہلے 10ماہ میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کاتوازن 252ملین ڈالر(خسارہ) ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.662ارب ڈالر(فاضل) تھا۔مالی سال کے پہلے 10ماہ میں اشیاء کی برآمدات کاحجم 25.82ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 27.30ارب ڈالرکے مقابلہ میں 5فیصدکم ہے،
اپریل میں اشیاء کی برآمدات کاحجم 2.558ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جومارچ کے 2.527ارب ڈالرکے مقابلہ میں ایک فیصد اورگزشتہ سال اپریل کے 2.606ارب ڈالرکے مقابلہ میں دوفیصدکم ہے،مالی سال کے پہلے 10ماہ میں ملکی درآمدات کاحجم 52.75ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 48.62ارب ڈالرکے مقابلہ میں 8فیصدزیادہ ہے۔اپریل میں درآمدات کاحجم 5.970ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جو مارچ میں 4.89ارب ڈالراورگزشتہ سال اپریل میں 5.246ارب ڈالرتھا۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 10ماہ میں اشیا کا تجارتی خسارہ 26.92ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 21.31ارب ڈالرکے مقابلہ میں 26فیصدزیادہ ہے۔ مالی سال کے پہلے 10ماہ میں خدمات شعبہ کاتجارتی خسارہ 2.040ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 2.465ارب ڈالرکے مقابلہ میں 17فیصدکم ہے۔








