اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):حسابات جاریہ کے کھاتوں کاخسارہ جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں 1.174ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کاخسارہ 1.174 ارب ڈالررہا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 957ملین ڈالرفاضل تھا،دسمبرمیں حسابات جاریہ کے کھاتوں کاخسارہ 244 ملین ڈالررہا جونومبرمیں 98ملین ڈالرفاضل اوردسمبر2024میں 454ملین ڈالرفاضل تھا۔اعدادوشمارکے مطابق پرائمری بیلنس مالی سال …
حسابات جاریہ کے کھاتوں کاخسارہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں 1.174ارب ڈالرریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):حسابات جاریہ کے کھاتوں کاخسارہ جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں 1.174ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کاخسارہ 1.174 ارب ڈالررہا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 957ملین ڈالرفاضل تھا،دسمبرمیں حسابات جاریہ کے کھاتوں کاخسارہ 244 ملین ڈالررہا جونومبرمیں 98ملین ڈالرفاضل اوردسمبر2024میں 454ملین ڈالرفاضل تھا۔اعدادوشمارکے مطابق پرائمری بیلنس مالی سال کی پہلی ششماہی میں 4.617ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 4.769ملین ڈالرتھا،دسمبرمیں پرائمری بیلنس 747ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جونومبرمیں 789ملین ڈالراوردسمبر2024 میں 731ملین ڈالرتھا۔








