حسابات جاریہ کے کھاتوں کے خسارہ میں 84فیصدکی نمایاں کمی ،مئی میں حسابات جاریہ 459ملین ڈالرفاضل ریکارڈ

حسابات جاریہ کے کھاتوں کے خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں سالانہ بنیادوں پر84فیصدکی کمی ہوئی ہے جبکہ مئی میں حسابات جاریہ 459ملین ڈالرفاضل ریکارڈکیاگیا۔

اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):حسابات جاریہ کے کھاتوں کے خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں سالانہ بنیادوں پر84فیصدکی کمی ہوئی ہے جبکہ مئی میں حسابات جاریہ 459ملین ڈالرفاضل ریکارڈکیاگیا۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کاخسارہ 1.618ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 84فیصدکم ہے،مئی 2026میں حسابات جاریہ کے کھاتے 459ملین ڈالرفاضل ہوگئے جو اپریل میں 276ملین ڈالرکے خسارے میں تھے۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 11ماہ میں اشیاء کاتجارتی خسارہ 30.20ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 24.37ارب ڈالرکے مقابلہ میں 24فیصدزیادہ ہے،مئی میں اشیاء کاتجارتی خسارہ 3.318ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جواپریل کے 3.370ارب ڈالرکے مقابلہ میں 2فیصدکم اورگزشتہ سال مئی کے 3.057ارب ڈالرکے مقابلہ میں 9فیصدزیادہ ہے،

مالی سال کے پہلے 11ماہ میں اشیا کی برآمدات کاحجم 28.25ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 29.75ارب ڈالرکے مقابلہ میں 5فیصدکم ہے،مئی میں اشیا کی برآمدات کاحجم 2.368ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جواپریل کے 2.619ارب ڈالرکے مقابلہ میں 10فیصدکم اورگزشتہ سال مئی کے 2.444ارب ڈالرکے مقابلہ میں 3فیصدکم ہے،

مالی سال کے پہلے 11ماہ میں اشیاء کی درآمدات پر58.45ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 54.12ارب ڈالرکے مقابلہ میں 8فیصدزیادہ ہے،مئی میں اشیا کی درآمدات کاحجم 5.686ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے۔مالی سال کے پہلے 11ماہ میں بنیادی خسارہ(پرائمری بیلنس) 7.648ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 8.047ارب ڈالرکے مقابلہ میں 5فیصدکم ہے۔

مزید خبریں