حفاظتی ٹیکہ جات کے مضبوط نظام کی تشکیل انسدادِ پولیو کی کوششوں کو مزید مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے،عائشہ رضا فاروق
حفاظتی ٹیکہ جات کے مضبوط نظام کی تشکیل انسدادِ پولیو کی کوششوں کو مزید مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے،عائشہ رضا فاروق

مزید خبریں
اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا ہےکہ حفاظتی ٹیکہ جات کے مضبوط نظام کی تشکیل انسدادِ پولیو کی کوششوں کو مزید مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے برلن میں منعقدہ ورلڈ ہیلتھ سمٹ 2026 میں شرکت کے دوران کیا۔
انہوں نے عالمی رہنماؤں کے ساتھ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے عالمی عزم، باہمی تعاون اور شراکت داری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ عالمی عزم، مضبوط شراکت داری اور وسائل کی مسلسل فراہمی ہی سے ممکن ہے۔ انہوں نے انسدادِ پولیو کے لیے عالمی تعاون اور معاونت کا تسلسل برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ پولیو ورکرز کمیونٹیز اور صحت کی سہولیات کے درمیان ایک اہم رابطے کا ذریعہ ہیں۔ ان کی خدمات ہر بچے تک رسائی اور پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں بنیادی اہمیت رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر بچے تک رسائی یقینی بنانے اور پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن بنانے کے لیے عالمی معاونت کا تسلسل ناگزیر ہے۔نیشنل ای او سی کے مطابق، ورلڈ ہیلتھ سمٹ 2026 میں عالمی تعاون، شراکت داری اور انسدادِ پولیو کے لیے وسائل کی مسلسل فراہمی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔







