لاہور۔2اکتوبر (اے پی پی):ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل لاہور نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے لاہور کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت زوہیب اور اویس کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں لاہور سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 30 لاکھ 62 ہزار پاکستانی روپے، پانڈ، عرب اماراتی دینار، …
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان گرفتار،ترجمان

مزید خبریں
لاہور۔2اکتوبر (اے پی پی):ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل لاہور نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے لاہور کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت زوہیب اور اویس کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں لاہور سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 30 لاکھ 62 ہزار پاکستانی روپے، پانڈ، عرب اماراتی دینار، چیک بکس اور پرائز بانڈز برآمد ہوئے۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزمان سے موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی و غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق اہم شواہد بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔ دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔







