حکومت، پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کے درمیان مذکرات کا دوسرا دور شروع

حکومت، پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کے درمیان مذکرات کا دوسرا دور شروع

اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی ٹیموں میں مذاکرات کا دوسرا شروع ہوگیا۔ہفتہ کو سپیکر میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےاجلاس کی صدارت کی۔اس موقع پر شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ گزشتہ روز کا اجلاس بہت خوشگوار ماحول میں ہوا، امید ہے کہ آج بھی تمام فریقین اسی ماحول میں مذاکرات کو آگے بڑھائیں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت، پیپلز پارٹی اور اپوزیشن اراکین کا شکریہ ادا کیا۔حکومت کی جانب سے وفاقی وزراء امیر مقام، رانا ثناء اللہ، محسن رضا نقوی،طلال چوہدری مذاکرات میں شریک ہیں۔پیپلز پارٹی کی جانب سے شیری رحمان، نوید قمر اور اعجاز حسین جاکھرانی مذاکرات میں شریک ہیں۔اپوزیشن کی جانب سے بیرسٹر گوہر خان، راجہ ناصر عباس، عامر ڈوگر، اسد قیصر، حلیم عادل شیخ اور سلمان اکرم راجہ شریک ہیں۔