ملتان۔ 03 مارچ (اے پی پی):شہرِ اولیاء میں الیکٹرک بائیکس کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ شہریوں کی بڑی تعداد اب روایتی پیٹرول بائیکس کے بجائے الیکٹرک بائیکس کو ترجیح دے رہی ہے۔الیکٹرک بائیک ڈیلرز کے راشد سندھیلہ کے مطابق مریم نواز شریف کی جانب سے الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی دینے کے اعلان کے بعد فروخت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ ڈیلرز کا کہنا ہے …
حکومتی سبسڈی کے باعث ملتان میں الیکڑک بائیک کی مانگ میں اضافہ

مزید خبریں
ملتان۔ 03 مارچ (اے پی پی):شہرِ اولیاء میں الیکٹرک بائیکس کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ شہریوں کی بڑی تعداد اب روایتی پیٹرول بائیکس کے بجائے الیکٹرک بائیکس کو ترجیح دے رہی ہے۔الیکٹرک بائیک ڈیلرز کے راشد سندھیلہ کے مطابق مریم نواز شریف کی جانب سے الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی دینے کے اعلان کے بعد فروخت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب اس شعبے کے فروغ کے لیے اہم اقدامات کر رہی ہے، جس کے باعث نوجوانوں اور ملازمت پیشہ افراد کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے۔
ڈیلرز نے مزید کہا کہ اگر ملتان میں الیکٹرک بائیکس کے مینوفیکچرنگ یونٹس قائم کر دیے جائیں تو نہ صرف بائیکس کی قیمت میں مزید کمی ممکن ہے بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔الیکڑک بائیک خریدنے آنے والے شہری اجمل کا کہنا ہے کہ الیکٹرک بائیک نہ صرف ماحول دوست سواری ہے بلکہ یہ جیب پر بھی کم بوجھ ڈالتی ہے۔ روزمرہ کے اخراجات میں کمی اور کم دیکھ بھال کے باعث یہ سواری تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔
دوسری جانب ماہرین کے مطابق اگر حکومتی سرپرستی جاری رہی تو مستقبل قریب میں ملتان میں الیکٹرک بائیکس کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے، جو ماحولیاتی آلودگی میں کمی کا باعث بنے گی ۔








