اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی) قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی کیونکہ عوام نے پانچ سال کے لئے پاکستان تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا ہے۔انہوں نے پیر کو نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف تبدیلی کے نعرے کے ساتھ بر سر اقتدار آئی ہے اور یہ ملک میں …
حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی) قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی کیونکہ عوام نے پانچ سال کے لئے پاکستان تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا ہے۔انہوں نے پیر کو نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف تبدیلی کے نعرے کے ساتھ بر سر اقتدار آئی ہے اور یہ ملک میں تبدیلی لا ٓئے گی۔ قاسم سوری نے کہا کہ وہ تمام بل جو قومی اسمبلی نے منظور کیے ہیں وہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئےہیں ۔انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا ہر ایک کا آئینی حق ہے لیکن یہ آئینی دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے ہونا چاہئے ، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ کو سہولت فراہم کی ہے اور امید ہے کہ وہ قانون کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔








