حکومت بیل آئوٹ پیکج کے ذریعے چھوٹے تاجر وں کا ہاتھ تھامے، صدر آل پاکستان انجمن تاجران

آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کی جانب سے عوام کو پیٹرولیم قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کے منفی اثرات سے بچانے کیلئے کاوشیں قابل تحسین ہیں

اسلام آباد۔5اپریل (اے پی پی):آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کی جانب سے عوام کو پیٹرولیم قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کے منفی اثرات سے بچانے کیلئے کاوشیں قابل تحسین ہیں ، عوام کی قوت خرید اور چھوٹاکاروباری طبقہ متاثر ہوا ہے ، دکانداروں کے پاس ماہانہ کرائے اور یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی کے لئے مشکلات کا سامنا ہے۔

اتوار کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں چھوٹے تاجر وں کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ چھوٹے کاروباری طبقہ کو بیل آئوٹ پیکج دیا جائے جس کے تحت یوٹیلیٹی بلز میں رعایت کے ساتھ آسان شرائط پر بلا سود قرضے فراہم کئے جائیں تاکہ تاجر اپنے کاروبار کو چلا سکیں ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کو از سر نو مرتب کیا جائے کیونکہ حکومت پسے ہوئے طبقات کو مالی امداد کے لئے اسی ڈیٹا سے استفادہ کرتی ہے ۔