اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا ہے کہ حکومت زراعت کی ترقی اور بہتری کیلئے مو¿ثر حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے، زراعت کے تمام شعبوں پر یکساں توجہ دی جا رہی ہے، فشریز شعبہ کی ترقی کیلئے 2.3 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔ یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت …
حکومت زراعت کی ترقی اور بہتری کیلئے مو¿ثر حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے، صاحبزداہ محبوب سلطانحکومت زراعت کی ترقی اور بہتری کیلئے مو¿ثر حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے، صاحبزداہ محبوب سلطان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا ہے کہ حکومت زراعت کی ترقی اور بہتری کیلئے مو¿ثر حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے، زراعت کے تمام شعبوں پر یکساں توجہ دی جا رہی ہے، فشریز شعبہ کی ترقی کیلئے 2.3 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔ یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر زرعی شعبہ پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے، وزیراعظم عمران خان نے ذاتی دلچسپی لے کر زراعت کیلئے ایمرجنسی پروگرام دیا جس کے تحت زراعت کی ترقی کیلئے 13 منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ پانچ سالوں کے دوران ان منصوبوں کی تکمیل سے زرعی شعبہ میں بہتری اور ترقی کے امکانات روشن ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شمالی علاقہ جات میں فش فارمنگ کے وسائل کی ترقی کیلئے 2.3 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے، حکومت بین الاقوامی ادارہ ایف اے او کے تعاون سے پاکستان کی پہلی فشریز پالیسی بھی دے گی۔








