حکومت صورتحال کو جلد از جلد معمول پر لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نےخیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد سکیورٹی کی صورتحال معمول پر آنے کے حوالے سے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا بنیادی مقصد دہشت گردی کا خاتمہ اور صوبے میں معمولات زندگی کی بحالی ہے، اس اقدام کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں۔اتوار کونجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ حکومت صورتحال کو جلد از جلد …

اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نےخیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد سکیورٹی کی صورتحال معمول پر آنے کے حوالے سے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا بنیادی مقصد دہشت گردی کا خاتمہ اور صوبے میں معمولات زندگی کی بحالی ہے، اس اقدام کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں۔اتوار کونجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ حکومت صورتحال کو جلد از جلد معمول پر لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ وفاقی حکومت نے صوبے میں سیاسی اثر و رسوخ قائم کرنے کے لیے ذمہ داری نہیں سنبھالی۔

انہوں نے کہا کہ ہماراواحد ایجنڈا دہشت گردی کا خاتمہ ہے۔ ان کا الزام تھا کہ صوبائی حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہی اور اس نے سکیورٹی کی صورتحال کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔طلال چوہدری نے کہا کہ صوبائی انتظامیہ نے انسداددہشت گردی کی کوششوں میں خاطر خواہ تعاون نہیں کیا جبکہ پائیدار امن کے قیام کے لیے سیاسی قیادت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کارروائی کا فیصلہ کرنے سے قبل مختلف آپشنز آزمائے جن میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے براہ راست رابطہ اور صوبائی قیادت کےساتھ پس پردہ مذاکرات بھی شامل تھے۔

 

مزید خبریں