حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، غریب اور مستحق افراد کی خدمت کرنا ہمارا نصب العین ہے، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکاخصوصی افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

صوابی ۔ 16 جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، غریب اور مستحق افراد کی خدمت کرنا ہمارا نصب العین ہے، غیر سرکاری ادارے بھی خصوصی افراد کی مدد کےلئے آگے آئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں خصوصی افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس …

صوابی ۔ 16 جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، غریب اور مستحق افراد کی خدمت کرنا ہمارا نصب العین ہے، غیر سرکاری ادارے بھی خصوصی افراد کی مدد کےلئے آگے آئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں خصوصی افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین کورٹ چوہدری اختر اور رکن صوبائی اسمبلی عاقب اللہ بھی موجود تھے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ غریب اور مستحق افراد کی خدمت کرنا ہمارا نصب العین ہے، حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، اچھے لوگوں کی وجہ سے کمزور افراد کی مدد ممکن ہوتی ہے، غیر سرکاری ادارے بھی خصوصی افراد کی مدد کےلئے آگے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کی طرح معذور افراد پاکستانی معاشرے کا حصہ ہیں، خصوصی توجہ دے کر معذور افراد عام شہریوں کی طرح زندگی گزار سکتے ہیں، خصوصی افراد کو معاشرے میں مقام دلوانے کےلئے قانون سازی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 18 اور 19 جنوری کو صوابی میں آئی کیمپ لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ کورٹ یتیم بچوں کےلئے بہترین کام کر رہا ہے، کشمیر میں کورٹ کے زیر انتظام سکول کا میں خود دورہ کر چکا ہوں، تمام سہولیات سے آراستہ سکول میں یتیم بچے زیر تعلیم ہیں۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کیں۔ تقریب میں کورٹ کے چیئرمین چوہدری محمد اختر کی جانب سے 200 معذور افراد کو وہیل چیئر کا تحفہ دیا گیا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں مستحق معذور افراد اور شہریوں نے بھی شرکت کی۔