حکومت ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کی مذمت

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کی بدولت بڑے نقصان سے بچ گئے،واقعے کے …

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔

پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کی بدولت بڑے نقصان سے بچ گئے،واقعے کے ذمہ داران کی جلد از جلد شناخت کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

پاکستان کی سالمیت پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی اورزخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

مزید خبریں