حکومت ملک میں زراعت کی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے بھرپور اقدامات عمل میں لا رہی ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع

گوجرانوالہ۔ 12 نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت توسیع گوجرانوالہ اور زرعی یونیورسٹی کے اشتراک سے زیادہ گندم اگاؤ مہم کے تحت تحصیل و ضلع گوجرانوالہ میں ایک آگاہی سیمینار ، واک شو انعقاد کیاگیا جس میں محکمہ زراعت توسیع کے افسران اور زرعی یونیورسٹی کے طلباء نے کسان حضرات کوزیادہ گندم اگانے بارے آگاہی دی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع و پرنسپل ایگریکلچر آفیسر محمد اعظم مغل نے اس موقع پر …

گوجرانوالہ۔ 12 نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت توسیع گوجرانوالہ اور زرعی یونیورسٹی کے اشتراک سے زیادہ گندم اگاؤ مہم کے تحت تحصیل و ضلع گوجرانوالہ میں ایک آگاہی سیمینار ، واک شو انعقاد کیاگیا جس میں محکمہ زراعت توسیع کے افسران اور زرعی یونیورسٹی کے طلباء نے کسان حضرات کوزیادہ گندم اگانے بارے آگاہی دی۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع و پرنسپل ایگریکلچر آفیسر محمد اعظم مغل نے اس موقع پر کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میں زراعت کی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے بھرپور اقدامات عمل میں لا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار بھائی حکومت کی طرف سے جاری سکیموں سے بھرپور استفادہ اٹھائیں اور محکمے کی ہدایات کی روشنی میں کاشتکاروں کے جدید اصول اپنا کر فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کرکے ملک کو زراعت میں خود کفیل بنانے میں مدد کریں۔اس موقع پر یونیورسٹی کے اساتذہ نے بھی اپنے بہت قیمتی علم اور تجربات کی روشنی میں خطاب کیا- ڈویلپمنٹ آفیسر تحصیل گوجرانوالہ نثار احمد بھی موجود تھے۔

مزید خبریں