گوجرانوالہ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت (توسیع)تحصیل گوجرانوالہ کے زیر اہتمام قلعہ دیدار سنگھ میں گندم کی پیداوار میں اضافہ اور سموگ پر کنٹرول کے سلسلہ میں ایک پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔ پروگرام میں حصہ لینے والے کاشتکاروں کو گندم کی زیادہ فصل اگانے کی ترغیب دی گئی اور فی ایکڑ زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے کاشتکاری کے مختلف طریقوں کے بارے میں تربیت دی تاکہ …
حکومت ملک میں زراعت کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات عمل میں لا رہی ہے،پرنسپل ایگریکلچر آفیسرگوجرانوالہ

مزید خبریں
گوجرانوالہ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت (توسیع)تحصیل گوجرانوالہ کے زیر اہتمام قلعہ دیدار سنگھ میں گندم کی پیداوار میں اضافہ اور سموگ پر کنٹرول کے سلسلہ میں ایک پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔ پروگرام میں حصہ لینے والے کاشتکاروں کو گندم کی زیادہ فصل اگانے کی ترغیب دی گئی اور فی ایکڑ زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے کاشتکاری کے مختلف طریقوں کے بارے میں تربیت دی تاکہ ان کی فی ایکڑ خالص آمدنی میں اضافہ کیا جا سکے۔ اسی طرح کاشتکاروں کو فصلوں کی باقیات بالخصوص دھان کی فصل کے بھوسےاور مڈھوں کو جلانے کے نتیجے میں پیدا ہونے والے سموگ کے مضر اثرات اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیاگیا۔
پرنسپل ایگریکلچر آفیسر/اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) گوجرانوالہ محمد اعظم مغل نے اس موقع پر کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میں زراعت کی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے بھرپور اقدامات عمل میں لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار بھائی حکومت کی طرف سے جاری سکیموں سے بھرپور استفادہ اٹھائیں اور فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کرکے ملک کو زراعت میں خود کفیل بنانے میں مدد کریں۔۔ اس موقع پر سینئر فیلڈ اسسٹنٹ یونین کونسل مان مزمل ممتاز ڈھلوں بھی موجود تھے۔کاشتکار حضرات کو بڑھتی ہوئی سموگ کے خطرات بارے بھی آگاہی دی گئی۔








