حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے، سرکاری ملازمین کی انشورنس سے متعلق جلد فیصلہ کیا جائے گا،پارلیمانی سیکرٹری نیلسن عظیم

پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت نیلسن عظیم نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے، سرکاری ملازمین کی انشورنس سے متعلق جلد فیصلہ کیا جائے گا

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت نیلسن عظیم نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے، سرکاری ملازمین کی انشورنس سے متعلق جلد فیصلہ کیا جائے گا۔

جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سید طارق حسین اور شازیہ صوبیہ اسلم کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین کی انشورنس سے متعلق معاملہ پر کام جاری ہے

اس پر جلد فیصلہ کریں گے اور سرکاری ملازمین کو انشورنس ملے گی، وزیراعظم کی قیادت میں حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے، سرکاری ملازمین کومختلف ہسپتالوں میں کینسر سمیت دیگر بیماریوں کے علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

 

مزید خبریں