اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیرمواصلات و پوسٹل سروسزمراد سعید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں موجودہ حکومت پاکستان پوسٹ کے دفاتر کی اپ گریڈیشن اور خدمات کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کے لئے تمام عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوںنے پیر کویہاں اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان پوسٹ کو ماضی کے خساروں سے نکالنے اور اسے …
حکومت پاکستان پوسٹ کے دفاتر کی اپ گریڈیشن ، خدمات کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے،وفاقی وزیرمراد سعید

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیرمواصلات و پوسٹل سروسزمراد سعید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں موجودہ حکومت پاکستان پوسٹ کے دفاتر کی اپ گریڈیشن اور خدمات کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کے لئے تمام عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوںنے پیر کویہاں اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان پوسٹ کو ماضی کے خساروں سے نکالنے اور اسے منفع بخش بنانے کے لئے موئثر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے جو ذمہ داری ان کو سونپی ہے انھیںنبھاتے ہوئے اب تک جو اقدامات اٹھائے گئے ہیں اس کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں۔ مراد سعید نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے اس گرانقدر اور اہمیت کے حامل ادارے کو نظر انداز کئے رکھا جس کی وجہ سے جب ہم نے چارج سنبھالا تو ملک گیر نیٹ ورک کا حامل یہ ادارہ اربوں روپے کے خسارے میں گھرا ہوا تھا لیکن چند ماہ میں جو اس ادارے کو توجہ ملی تو اس نے مثبت اثرات مرتب کرنا شروع کر دیئے ہیں اور اس ادارے کویہ توجہ ملتی رہی اور محکمہ کی اپ گریڈیشن اور اس کی خدمات کو عالمی معیار کے مطابق لانے کے لئے کوششیں جاری رہیں تو نہ صرف اس کا خسارہ ختم ہو جائے گا بلکہ قومی خزانے کو محصولات دینے والا سب سے بڑا ادارہ بن جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس قومی ادارے کو منفع بخش ادارہ بنانے کے لئے انتھک کوششوں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کے افسران اور عملہ کوخدمات میں جدت لانے کے لئے نتیجہ خیز اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔مراد سعید نے توقع ظاہر کی کہ محکمہ کو محصولات میں اضافہ پر توجہ مرکوزکرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اسے بطور احسن ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔








