حکومت پنجاب اگیتی کپاس کی کاشت اور کاشتکاروں کی آمدن میں بہتری چاہتی ہے،ڈائریکٹر جنرل زراعت

چیچہ وطنی۔ 28 فروری (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع)پنجاب چوہدری عبد الحمید نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب اگیتی کپاس کی کاشت کو فروغ دے کر فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ اور کاشتکاروں کی آمدن میں بہتری لانا چاہتی ہے تاکہ قومی معیشت میں کپاس کے کلیدی کردار کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈویژن بھر میں اگیتی کپاس 2026 کی پیش رفت …

چیچہ وطنی۔ 28 فروری (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع)پنجاب چوہدری عبد الحمید نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب اگیتی کپاس کی کاشت کو فروغ دے کر فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ اور کاشتکاروں کی آمدن میں بہتری لانا چاہتی ہے تاکہ قومی معیشت میں کپاس کے کلیدی کردار کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈویژن بھر میں اگیتی کپاس 2026 کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے چیچہ وطنی کے دورے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت (توسیع) چوہدری شہباز اختر، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) ڈاکٹر محمد طاہر جاوید اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ڈویژن میں 95 ہزار ایکڑ اگیتی کپاس کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے حصول کے لیے فیلڈ عملہ متحرک ہے اور کاشتکاروں کو آلو، مٹر اور تیل دار اجناس کی برداشت شدہ زمینوں پر بروقت کاشت کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل نے معیاری اور منظور شدہ اقسام کے بیج کی مقررہ نرخوں پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ کسانوں کو بروقت تکنیکی رہنمائی کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے محکمہ کی جاری زرعی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے فیلڈ سٹاف کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور مزید بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔