ملتان۔ 14 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر جمشید اختر نے کہاہے کہ گوشت کی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ اور فارمرز کی خوشحالی کیلئے 11 ارب روپے کی خطیر رقم سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے بلا سود قرض چھوٹے مویشی پال حضرات کے لیے ایک بے مثال اقدام ہے۔پہلے مرحلے کی کامیاب تکمیل کے بعد دوسرے …
حکومت پنجاب کا بلا سود قرض چھوٹے مویشی پال حضرات کے لیےبے مثال اقدام ہے
ملتان۔ 14 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر جمشید اختر نے کہاہے کہ گوشت کی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ اور فارمرز کی خوشحالی کیلئے 11 ارب روپے کی خطیر رقم سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے بلا سود قرض چھوٹے مویشی پال حضرات کے لیے ایک بے مثال اقدام ہے۔پہلے مرحلے کی کامیاب تکمیل کے بعد دوسرے مرحلے کی دوسرے فیز میں رجسٹریشن کاہفتہ15نومبر آخری دن ہے۔انہوں نے مزیدکہاہے کہ رجسٹریشن موبائل کے ذریعے کی جا سکتی ہے، ایس ایم ایس کے ذریعے: "PLC CNIC” ٹائپ کر کے 8070 پر بھیجیں، اہل کسان وہ ہیں جو صوبہ پنجاب کے رہائشی ہوں، شناختی کارڈ
اپنی نام پررجسٹرڈ موبائل نمبر، کِسان کے طور پر رجسٹرہوں اور ان کی کریڈٹ ہسٹری صاف ہو (سی آئی بی کے مطابق)۔ لائیو کارڈ سکیم سے پانچ تا 20 نر جانور (کٹڑے،بچھڑے) رکھنے والے مویشی پال کسانوں کے لیے 135000 روپے سے 540000 روپے تک چھ ماہ کی مدت کے لیے بلا سود قرضہ جات کی سہولت دی جا رہی ہے۔پنجاب لائیو سٹاک کارڈ سے 30 فیصد کیش نکلوانے کی سہولت بھی موجود ہے ۔لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے تحصیل کے رجسٹرڈ ڈیلرز سے ونڈا، سائیلیج اور منرل مکسچر خریدا جا سکے گا۔اسکیم کی شفافیت کو ممکن بنانے کے لیے درخواست دہندگان کا انتخاب پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر ہو گا۔ مزید مویشی پال اور اس کے جانوروں کی اربن یونٹ کے ذریعہ تصدیق کروائی جائے گی۔









