جھنگ۔ 14 ستمبر (اے پی پی):حکومت پنجاب کی ہدایات پر کاشتکاروں کو کھاد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنرعبداللہ خرم نیازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرعنصر صغیر خان نے مختلف کھاد ڈیلر شاپس کا دورہ کرکے کھادکے ریکارڈ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا لہٰذا ضلع بھر …
حکومت پنجاب کی ہدایات پر کاشتکاروں کو کھاد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے، اسسٹنٹ کمشنر

مزید خبریں
جھنگ۔ 14 ستمبر (اے پی پی):حکومت پنجاب کی ہدایات پر کاشتکاروں کو کھاد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنرعبداللہ خرم نیازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرعنصر صغیر خان نے مختلف کھاد ڈیلر شاپس کا دورہ کرکے کھادکے ریکارڈ کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا لہٰذا ضلع بھر میں ڈیلرز مقررکردہ قیمتوں پر کھاد کی فروخت کو یقینی بنائیں اور کھادوں کی سرکاری قیمت کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں جبکہ روزانہ کی بنیادپر کھادوں کی مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت کا ریکارڈ بھی مرتب کیا جائے۔ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔








