حکومت کا معروف صنعتکار اور سماجی شخصیت میاں محمد کاشف اشفاق کو نمایاں سماجی خدمات کے اعتراف میں تمغۂ امتیاز دینے کا اعلان

اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):حکومتِ پاکستان نے معروف صنعتکار ، سماجی شخصیت اورپاکستان فرنیچر کونسل کے چیئرمین میاں محمد کاشف اشفاق کو ان کی انسان دوستی اور نمایاں سماجی خدمات کے اعتراف میں تمغۂ امتیاز دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے ان کا نام صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد خصوصی گزٹ میں شائع کر دیا گیا ہے۔جاری بیان کے مطابق میاں محمد کاشف اشفاق …

اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):حکومتِ پاکستان نے معروف صنعتکار ، سماجی شخصیت اورپاکستان فرنیچر کونسل کے چیئرمین میاں محمد کاشف اشفاق کو ان کی انسان دوستی اور نمایاں سماجی خدمات کے اعتراف میں تمغۂ امتیاز دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے ان کا نام صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد خصوصی گزٹ میں شائع کر دیا گیا ہے۔جاری بیان کے مطابق میاں محمد کاشف اشفاق کو یہ اعلیٰ سول اعزاز 23 مارچ، یومِ پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں منعقد ہونے والی خصوصی تقریب میں پیش کیا جائے گا۔

میاں کاشف اشفاق کا شمار ملک کے ممتاز بزنس لیڈرز اور انٹرپرینیورز میں ہوتا ہے۔ وہ پاکستان فرنیچر کونسل کے چیئرمین ہیں جبکہ اس سے قبل فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی (فیڈمک) کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

کاروباری میدان کے ساتھ ساتھ سماجی شعبے میں ان کی خدمات کو ملکی سطح پر سراہا جاتا رہا ہے اور تمغۂ امتیاز کا یہ اعلان ان کی قومی خدمات کا باضابطہ اعتراف قرار دیا جا رہا ہے۔